ختم نبوت کا منکر کافر ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

جمعرات 8 جولائی 2010 18:48

فیصل آباد ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا منکر کافر ہے جو ختم نبوت کو نہیں مانتا دراصل وہ اللہ کی ذات پر ایمان نہیں رکھتا کیونکہ ختم نبوت کی شان اللہ کی خصوصی عطا ہے، آج دین میں جو مختلف فرقوں کا وجود قائم ہوا ہے اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ شرک فی النبوت ہے اگر شرک فی النبوت کے خلاف علمی و فکری جہاد کو جاری رکھا جائے تو امت میں اتحاد قائم ہو سکتا ہے ۔

اتحادِامت کے بغیر دین کی اقامت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے فیصل آباد میں دسویں سالانہ شش روزہ ردقادیانیت کورس کی آخری نشست میں اپنے تحریری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت خواجہ غلام قطب الدین فریدی آستانہ عالیہ رحیم یار خاں جبکہ مہمان خصوصی پیر سید نبیل الرحمن شاہ آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف تھے ۔

پروفیسر محمد الیاس اعظمیٰ اور علامہ خان محمد قادری نے منہاج القرآن علماء کونسل اور سید ہدایت رسول قادری کو ردقادیانیت کورس کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رد قادیانیت کورس سے لاکھوں شمع رسالت کے پروانوں نے فائدہ اُٹھایا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیاں بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ قادیانی ملک پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے سر گرم ہیں یہ ملک شمع رسالت کے پروانوں کا ملک ہے اس ملک کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ۔

اس موقع پر علامہ عزیز الحسن حسنی ،حافظ محمد عمران اویسی ،رائے محمود الحسن کھرل ،حاجی امین القادری ،انجینئر محمد رفیق نجم ،ڈاکٹر یوسف سیالوی ،علامہ منیر شہباز ،سیدحمایت رسول قادری،اللہ رکھا نعیم ،علامہ اختر حسین اسد کے علاوہ ضلع بھر سے جید علمائے کرام نے بھی شرکت کی ۔کورس کے اختتام پر سینکڑوں افراد میں تکمیل کورس کی اسناد تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں