فیصل آباد ڈویژن سے تحریک انصاف واضح اکثر یت کیساتھ کا میا بی حا صل کرے گی، ڈگڈی بجا نے والے اور شعبدہ باز سیاست دان عوام کو اب بے وقوف نہیں بنا سکتے، آنے والادور صرف تحریک انصاف کا ہے ،کامیاب امن مارچ کے بعد خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں رہنے والوں کے ہوش ٹھکانے آچکے ہیں، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا گواہ اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ،تحریک انصاف کے رہنما شہزاد یونس شیخ کی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 15:36

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) تحریک انصاف کے رہنما شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن سے تحریک انصاف واضح اکثر یت کیساتھ کا میا بی حا صل کرے گی ڈگڈی بجا نے والے اور شعبدہ باز سیاست دان عوام کو اب بے وقوف نہیں بنا سکتے، آنے والادور صرف تحریک انصاف کا ہے ،کامیاب امن مارچ کے بعد خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں رہنے والوں کے ہوش ٹھکانے آچکے ہیں، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا گواہ اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ہے ۔

ان خیا لات کا اظہار مرکزی پا کستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد یونس شیخ نے یونین کونسل نمبر 241 میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی 69 کے رہنما ؤں رانا منور منج ‘ رانا عطا محی الدین ‘ مرزا ذوالفقار ‘ میاں طاہر ‘ شاہد علی ‘ حسنین شاہ ‘ محمد رفیق ‘ میاں ارشد‘ محمد اشرف کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام باری باری کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے تبدیلی کا عزم کر رکھا ہے تحریک انصاف کے سو نامی کو اب کوئی نہیں روک سکتا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ہمیشہ مل کر اپنے مفادات کی سیاست کی اور کرپشن ، لوٹ مار کی سیاست کو پروان چڑھایا جس وجہ سے آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے عدالتی فیصلوں کی نفی ، سے آج ملک میں سیاسی بحر ان کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کو تمام سہو لتوں کو یقینی بنا نے کے لیے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئے گی انہوں نے مزید کہا کہ سمندری تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے اور آئندہ الیکشن میں مخا لف امیدواروں کی ضما نتیں ضبط کروادینگے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں