علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے، اس کیلئے میں بھرپور جدوجہد جاری رکھوں گا، علاقے کے لوگوں کی محبت سے میں منتخب ہوا ہوں،آئندہ انشاء اللہ کامیاب ہوجاؤں گا ،ہمارے اقتدار میں آنے سے قبل عوامی نمائندوں نے جھوٹے دلاسے ،لالچ اور کئی حربوں سے ووٹ خریدنے کی کوشش کی ، اب لوگ نہ صرف ذہنی طور پر بہت زیادہ پختہ ہو چکے ہیں، ہماری موجودگی میں اب آئندہ ایسا نہیں ہو گا، وزیر مملکت برائے نجکاری رانا آصف توصیف کا تقریب سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2012 19:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔16اکتوبر ۔2012ء) وزیر مملکت برائے نجکاری رانا آصف توصیف نے کہا ہے کہ علاقے کی ترقی میری اولین ترجیح ہے، اس کیلئے میں بھرپور جدوجہد جاری رکھوں گا، علاقے کے لوگوں کی محبت سے میں منتخب ہوا ہوں اور آئندہ بھی انشاء اللہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوجاؤں گا اورہمارے اقتدار میں آنے سے قبل سابقہ ادوار میں عوامی نمائندوں نے جھوٹے دلاسے ،لالچ اور کئی حربوں سے ووٹ خریدنے کی کوشش کی لیکن اب لوگ نہ صرف ذہنی طور پر بہت زیادہ پختہ ہو چکے ہیں بلکہ ہماری موجودگی میں اب آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

وہ منگل کو رانا ٹاؤن میں گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دو سال پہلے میں آپ کو گیس دینے کا جو وعدہ کیا تھا آج اے پورا کرکے انتہائی خوشی ہو ہری ہے سابقہ نمائندے آپ کو جھوٹے دلاسے اور تسلیاں دیتے رہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا مجھے امید ہے کہ ان کی ایسی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے عوام ان کو آئندہ مسترد کر دیں گے بہت جلد فیصل ٹاؤن میں بھی گیس کا افتتاح کر دیا جائے گا چک نمبر 215 ر۔

(جاری ہے)

ب میرا دوسرا گھر ہے میرا یہ وعدہ ہے کہ اس کے ہر گھر میں گیس پہنچا کر دم لوں گا آج آپ کی محبت دیکھ کر مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ دنیا کی چیزیں اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں میں آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا میرے دروازے چوبیس گھنٹے آپ کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ایک بات انتہائی افسوس سے کہوں گا کہ اس حلقے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میرے فنڈ ز سے ہوئی لیکن دوسرے لوگوں نے ان پر اپنے نام کی تختیاں لگا لیں لوگ اصل حقائق جانتے ہیں ہم علاقے کی ترقی کیلئے بے لوث خدمت کرتے ہیں ہمیں دکھاوے کی ضرورت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے بارے میں سوچتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں اس موقع پر رانا سلطان سکندر سابقہ کونسلر سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شاہد رانا ،سید مزمل حسین شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں