فیصل آباد،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا 100 سے زائد ملازمین برخاست کرنے پر تمام ملازمین کا وائس چانسلر کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

بدھ 17 اکتوبر 2012 19:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اکتوبر۔ 2012ء) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی جانب تقریبا 100 سے زائد ملازمین برخاست کرنے پر تمام ملازمین نے وائس چانسلر کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے گزشتہ تین ماں میں سینکڑوں بھرتیاں کی گئیں۔انصاف نہ ملا تو یونیورسٹی کے سامنے خود کشی کریں گے جس کے ذمہ دار وائس چانسلرذاکر حْسین ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی میں عرصہ دس سال سے کام کرنے والے تقریبا سو ملازمین کو وائس چانسلرذاکر حْسین نے محض اس لیے فارغ کردیا تھا کہ سیاسی نمائیدوں کو خوش کرنے کی لیے انکے سینکٹروں سفارشی افراد کو بھاری معاوضوں پر بھرتی کیا گیا تھا ۔اِس لیے وائس چانسلرذاکر حْسین نے غیریب ملازمیں کو بلی کا بکرا بناتے ہوئے اِنہیں فارغ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

متاثرہ ملازمین نے وائس چانسلر کے ظلم کے خلاف تحریک کا اعلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اْنھیں بحال نہ کیا گیا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی زمہ دار ی وائس چانسلر پر ہو گی۔یاد رہے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اِس وقت 70 فیصدافراد سیاسی سفارش کی بنا پر تعینات ہیں جن میں جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرذاکر حْسین سمیت درجنوں ریٹائرو ضعیف العمر ملازمین شامل ہیں۔جو کہ سپریم کورٹ کے اھکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں