گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل سپلا ئی یقینی بنا نے کیلئے انڈسٹری کو لوڈ شیڈنگ کا سا منا ہے کسی ایک صو بے کے ساتھ نا انصا فی نہیں ہو رہی ،اس پر سیا ست نہ کی جا ئے پا کستان کے بہتر مستقبل کے لیے مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکا لنا ہو گا ، بجلی بحران کے خا تمے کیلئے تما م صوبوں کو اعتماد میں لیکر ڈیم بننے چا ہیے، دہشت گردی کی جنگ نے ہمیں ہمسا یہ مما لک سے بہت پیچھے چھوڑ دیا پا کستان کو اتنے خطرات با ہر سے نہیں جتنے اندر سے ہیں اندرونی دشمنوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ،وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری مرزا اختیار بیگ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 اکتوبر 2012 14:24

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔24اکتوبر 2012ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل سپلا ئی کو یقینی بنا نے کے لیے انڈسٹری کو لوڈ شیڈنگ کا سا منا ہے کسی ایک صو بے کے ساتھ نا انصا فی نہیں ہو رہی اس پر سیا ست نہ کی جا ئے پا کستان کے بہتر مستقبل کے لیے مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکا لنا ہو گا۔

وہ بدھ کو فیصل آباد کے دورے پر میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی انتہائی خطر نا ک حد بڑھ رہی ہے اور گیس کے ذخائر ختم ہو نے کی طرف جا رہے ہیں گزشتہ حکو متوں نے اس طرف توجہ نہیں دی سا بق دو ڈکٹیٹر ز اپنی کرسی مضبوطی کے لیے ایک دوسرے کے خلا ف رقو م خرچ کر تے رہے توا نائی کی پیدا واری صلا حیت کو بڑ ھا نے پر توجہ نہیں دی گئی جس کا خمیا زہ آج ہمیں بجلی اور گیس بحرا نوں کی شکل میں بھگتناپڑ رہا ہے انہو ں نے کہا کہ مو سم سر ما میں گیس کا استعما ل ملک بھر میں زیا دہ ہو جا تا ہے اس لیے گھریلو صا رفین کوبلا تعطل گیس کی فرا ہمی کے لیے حکو مت کو یہ کڑوی گو لی کھا نہ پڑ تی ہے انہوں نے کہا کہ کسی ایک صو بے کے ساتھ توا نا ئی بحران پر نا انصا فی نہیں ہو رہی سب کے ساتھ یکساں سلو ک ہو رہا ہے اس پر سیا ست نہ کی جا ئے اور نہ کسی صو بے کے عوا م کو ایک دوسرے کے خلا ف بڑ کایا جا ئے ہمارے چاروں اطراف دشمن اس تاک میں ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے پا کستان کو اندرو نی طور پر کمزور کیاجائے آج وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ توا نا ئی بحران سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھنے کا ہے اگر ہم اپنی سیا سے چمکا نے کے لیے اس طرح آپس میں لڑتے رہے تو ہماری معیشت مکمل طور پر تباہ ہو جا ئے گی انہوں نے کہا کہ ملک و قو م کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے تما م اختلا فات بھلا کر ملک کی معیشت اور انڈسٹری کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے خا تمے کے لیے ڈیم بننے چا ہیے مگر تما م صوبوں کو اعتماد میں لیکر انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ نے ہمیں ہمسا یہ مما لک سے بہت پیچھے چھوڑ دیا پا کستان کو اتنے خطرات با ہر سے نہیں جتنے اندر سے ہیں اندرونی دشمنوں نے ملک کو اندر سے کھوکھلا کر دیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں