پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ کل فیصل آباد میں کھیلا جائے گا

پیر 5 نومبر 2012 13:51

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔5نومبر 2012ء) پاکستان اور بھارت کی قومی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ کل منگل کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام اور سیکرٹری جنرل رانا عمران احمد خان کے مطابق پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے والے میچ کے شایان شان انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ جہاں کبڈی کے کھیل کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا وہیں فیصل آباد کے شہریوں کو تفریح کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کا کھیل پنجاب کی ثقافت کا اہم جزو ہے جبکہ اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت تعمیر ی سوچ کو تقویت ملنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کا فروغ بھی ممکن ہو سکے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں