فیصل آباد کی صنعتوں کو دو روز کیلئے گیس کی فراہمی بند ، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور عارضی طور پر بے روزگار ہوگئے

ہفتہ 10 نومبر 2012 18:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) فیصل آباد کی صنعتوں کو ہفتہ کے روز سے دو روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی جس کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور عارضی طور پر بے روزگار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کیلئے جاری گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق 5 نو مبر کی صبح چھ بجے سے 10 نومبر کی صبح چھ بجے تک گیس بحال کی تھی۔ ہفتہ کی صبح چھ بجے تمام صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی دو روز کیلئے بند کر دی گئی ۔ گیس کی عدم فراہمی سے صنعتوں میں پیدواری عمل متاثر ہونے کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی عارضی طور پر بے روزگار ہو گئے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں