واقعہ کربلاہمیں عزم و ہمت اورباطل کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے ‘ پاکستان اورپاکستانیوں کو اب نااہل حکمرانوں کے چنگل سے چھڑانے کاوقت آگیا‘ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو داخلی ، خارجی اور معاشی محاذ وں پرمشکلات کا سامنا ہے‘بدعنوان حکومت نے پاکستان کو کھربوں کا مقروض بنا کر معیشت کومفلوج کردیاہے‘ کرپشن کی نحوست سے قومی ادارے ناکارہ ہو چکے ہیں‘ دنیا کاکوئی ملک قرض کے سہارے زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا‘ نااہل حکمران بار بار قرض کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سمیت مقتدرقوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں

سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی وفد سے بات چیت

پیر 26 نومبر 2012 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26نومبر 2012ء) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلاہمیں عزم و ہمت اورباطل کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے ‘ پاکستان اورپاکستانیوں کو اب نااہل حکمرانوں کے چنگل سے چھڑانے کاوقت آگیا‘ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو داخلی ، خارجی اور معاشی محاذ وں پرمشکلات کا سامنا ہے‘بدعنوان حکومت نے پاکستان کو کھربوں کا مقروض بنا کر معیشت کومفلوج کردیاہے‘ کرپشن کی نحوست سے قومی ادارے ناکارہ ہو چکے ہیں‘ دنیا کاکوئی ملک قرض کے سہارے زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا‘ نااہل حکمران بار بار قرض کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سمیت مقتدرقوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہزاد یونس شیخ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوس پرست حکمران پاکستان کے نام پرقرض لے کراپنے نجی اکاؤنٹ میں منتقل کردیتے ہیں جبکہ اس کاسودعوام کواپنے خون سے اداکرناپڑتاہے حکمرانوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ گلے میں امریکہ کی غلامی کاطوق پہناہواہے انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے نے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے‘ملک میں بدامنی‘ بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔

غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی تمام امیدوں کامرکز ہے۔ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کردیاہے عمران خان پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔ملک کوموجودہ بحرانوں سے تحریک انصاف ہی نکال سکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں