(ن) لیگ کے ناراض رکن قومی ا سمبلی صاحبزادہ فضل کریم کا (ق)لیگ سے اتحاد کافیصلہ، تمام معاملات طے پا گئے،(کل) چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد باضابطہ اعلان کردینگے

پیر 26 نومبر 2012 20:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26نومبر۔2012ء)مسلم لیگ(ن) کے ناراض رکن قومی ا سمبلی و سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے (ن)لیگ سے اتحاد ختم کر کے (ق)لیگ سے اتحاد کافیصلہ کر لیا ،تمام معاملات طے پاگئے،(کل)منگل کو چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد باضابطہ اعلان کردیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی (کل) منگل کوصاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پرپہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعدتینوں رہنماء مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں صاحبزادہ فضل کریم کے (ن)لیگ چھوڑنے اور(ق)لیگ سے اتحاد کااعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں صاحبزادہ فضل کریم کے چوہدری برادران سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں اور(کل)منگل کوصرف اس کاباضابہ اعلان کیاجائے گا ۔واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم 2008 ء کے انتخابات میں (ن)لیگ کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم بعدازاں ان کے پارٹی قیادت سے اختلافات پیداہوگئے تھے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں