فیصل آباد میں سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کام تین فیزز میں مکمل ہوگا،فیز 1میں آؤٹ ڈور اکیڈمی اور گراؤنڈ، فیز2میں ان ڈور اکیڈمی اور جمنیزیم بنایا جائے گا، فیز 3میں سٹیڈیم لائٹنگ اور رومز بنائے جائیں گے، اکیڈمی کا افتتاح یکم جنوری 2013ء کو ہوگا

اتوار 2 دسمبر 2012 14:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2دسمبر۔ 2012ء) فیصل آباد میں 25کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ہونیوالی سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کام تین فیزز میں مکمل ہوگا۔ فیز 1میں آؤٹ ڈور اکیڈمی اور کرکٹ گراؤنڈ بنایا جائے گا جس کا کام 6ماہ تک مکمل ہوجائے گا۔ فیز2میں ان ڈور اکیڈمی اور پول جمنیزیم بنایا جائے گا جبکہ فیز 3میں سٹیڈیم لائٹنگ اور رومز بنائے جائیں گے ۔

آف سپنر سعید اجمل کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ فیصل آباد کی پہلی انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح نئے سال کے ساتھ ہی یکم جنوری 2013کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے تاحال اکیڈمی کی فنڈنگ کے سلسلہ میں سعید اجمل سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے ایک کروڑ کی فنڈز اپنی جیب سے برداشت کریں گے ۔

(جاری ہے)

۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں کوئی کرکٹ اکیڈمی نہ ہونے کے باعث فیصل آباد کے نوجوان کرکٹرز کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی طرف سے مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے اغاز کے ساتھ ہی اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کی انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ شروع کردی جائے گی جبکہ اکیڈمی کا تعمیراتی کام ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں