سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف نے چند ہ اکٹھا کرکے چیمئن شپ میں حصہ لیا ، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کرکے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ملازمت دینے پر بے حسی جار رہی تو سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف کو پرائیویٹ دلوائیں گے، چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا سنوکر کے عالمی چمپیئن محمد آصف کے نام پیغام تحریک انصاف کے وفد نے محمد آصف کو عمران کی طرف سے مبارکباد کا پیغام اور گلدستہ پہنچایا

منگل 4 دسمبر 2012 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4دسمبر۔ 2012ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف نے چند ہ اکٹھا کرکے چیمئن شپ میں حصہ لیا اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کرکے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔وفاقی وصوبائی حکومتوں کو اب انعامات یاد آگئے ہیں۔دونوں حکومتیں اب اپنے اپنے نمبر آف گیمز کے چکروں میں بیان بازی کررہی ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر سابق مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ ، ممبر سنٹرل سٹریٹجک کمیٹی شہزاد یونس کی قیادت میں سنوکر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف کے والد کو ملنے والے وفد نے تحریک انصاف کی طرف سے مبارکباد دی اور چیئرمین عمران خان کا تہنیتی پیغام پہناچایا اورپھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ملازمت دینے پر بے حسی جار رہی تو سنو کر کے ورلڈ چیمئن محمد آصف کو پرائیویٹ دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پہلے پتہ چل جاتا کہ مستقبل کا ورلڈ چیمئن چندہ اکٹھا کرکے اور بارہ ہزار روپے کا قرض لیکر چیمئن شپ میں حصہ لینے جارہا ہے تو ہم بھر پور تعاون اور اسکی سرپرستی کرتے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور صوبائی سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے صاف انکار کے بعد اب انکی طرف سے انعامات اور دیگر ضروریات کا اعلان محض بیان بازی تک محدود ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم بر سر اقتدار آکر بڑے بڑے گورنر ہاؤسزاور دیگر بڑی سرکاری عمارتوں کو کھیل کے میدان میں تبدیل کریں گے۔فیصل آباد اور گوجرہ نے کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگر گیمز میں نامور کھلاڑی پیدا کئے اور اب سنو کر کا ورلڈ چیمئن محمد آصف کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے۔اس زرخیز مٹی کی آبیاری کریں گے تاکہ یہ شہر دنیا میں مزید نامور کھلاڑی پیدا کرے۔وفد میں میاں احمد جبار امیدوار پی پی 68،یوتھ ونگ کے رہنما ساجد حسین سجن کموکا ،ذیشان بابر ،ہاشم گیلانی،عاطف چوہدری،ابوبکر جواداور علی حمزہ بھی ہمراہ تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں