اگلا خواب پروفیشنل سرکٹ کھیلنا ہے، محمد آصف

جمعہ 7 دسمبر 2012 12:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 7دسمبر 2012ء) عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد میرا اگلا خواب پروفیشنل سرکٹ کھیلنا ہے۔ اس کے لئے حکومت میری سرپرستی کرے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو محمد آصف کا کہنا تھا وہ صرف پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن محدود وسائل میرے کھیل کو مزید نکھارنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے اسنوکر کی ڈیپارٹمنٹ سطح پر سرپرستی ہونی چاہئے۔ حکومتی سرپرستی ملنے پر بیرون ملک کوچز سے سیکھ کر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دوں گا اور فیصل آباد میں مجوزہ اسنوکر اکیڈمی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کروں گا تاکہ نوجوان ٹیلنٹ مستقبل میں بھی ورلڈ کپ جیت کر لائے۔۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں