پیپلز پارٹی فیصل آباد وزیر اعظم کو لانے کے باوجود پاور شو کرنے میں ناکام ‘ وزیر اعظم کے جلسہ میں پورے ڈویژن سے 5 سے 6 ہزار جیالوں کی شرکت نے اندرونی خانہ پارٹی گروہ بندی کا پول کھول دیا ‘ جلسہ میں کئی جگہوں سے سٹی تنظیم نامنظور‘ ڈویژنل تنظیم نامنظور کے نعرے لگتے رہے

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) پیپلز پارٹی فیصل آباد وزیر اعظم کو لانے کے باوجود پاور شو کرنے میں ناکام ‘ وزیر اعظم کے جلسہ میں پورے ڈویژن سے صرف5 سے 6 ہزار جیالوں کی شرکت نے اندرونی خانہ پارٹی گروہ بندی کا پول کھول دیا ‘ جلسہ میں کئی جگہوں سے سٹی تنظیم نامنظور‘ ڈویژنل تنظیم نامنظور کے نعرے لگتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے فیصل آباد میں جلسہ کیلئے آئے لیکن اس موقع پر پیپلز پارٹی کا پاور شو کا مظاہرہ بری طرح فلاپ ہو گیا اور لاکھ جتن کرنے کے باوجود پی پی پی کی ڈویژنل تنظیم صرف 5 سے 6 ہزار جیالوں کو اکٹھا کر سکی۔

ڈویژن میں پی پی پی کے دو گروپس ہونے کی وجہ سے ہزاروں جیالے جلسہ میں شریک نہ ہوئے اور پنڈال میں مختلف جگہوں سے سٹی تنظیم نامنظور‘ ڈویژنل تنظیم نامنظور کے نعرے لگتے رہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں