ایجنسیوں کے بل پر آنیوالوں کو اصغرخان کیس نے بے نقاب کردیا، وزیراعظم

ہفتہ 8 دسمبر 2012 19:37

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔8دسمبر۔ 2012ء) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کے بل پر جیتنے والوں کو اصغرخان کیس کے فیصلے نے بے نقاب کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں سیاسی استحکام کی ضامن ہیں۔ فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اِس لئے 5 سال پورے کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں سیاسی استحکام کی ضامن ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ جیت بھی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ لوگ لمبی لمبی زبانیں نکال کرکہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں کیا کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ جب پیپلزپارٹی نے حکومت سنبھالی تو آٹا بھی باہرسے منگواتے تھے اور خزانہ بھی خالی تھا۔جبکہ آج صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات کے بعد بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو مزید بڑھا یا جائے گا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایجنسیوں کی حمایت سے جیتنے والوں کو اصغر خان کیس نے بے نقاب کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں