وزیراعظم کاورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف کو عالمی چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ روپے نقد انعام اور پسند کی نوکری دینے کا اعلان

ہفتہ 8 دسمبر 2012 19:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف کو عالمی چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ روپے نقد انعام اور پسند کی نوکری دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم نے فیصل آباد میں جلسہ عام میں اسٹیج پر ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف کو اپنے ساتھ بٹھایا اور جلسے کے اختتام پر وزیراعظم نے فیصل آباد والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ روپے نقد اور پسند کی نوکری دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں