فیصل آباد،جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، 4فرار

اتوار 9 دسمبر 2012 12:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 5ڈاکو جڑانوالہ کے علاقے روڈالہ روڈ پر رہزنی کی واردات میں مصروف تھے، گشت پر مامور پولیس موبائل وہاں پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 4ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں