ضمنی الیکشن میں پٹواریوں سے دھاندلی کرائی گئی: پرویز الٰہی

اتوار 9 دسمبر 2012 18:54

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔9دسمبر۔ 2012ء) ڈپٹی پرائم منسٹر پرویز الٰہی نے کہا ہے پنجاب کے الیکشن میں پٹواریوں اور اساتذہ کے ذریعے دھاندلی کرائی گئی، جنوبی پنجاب کے فنڈز جنگلا اسکیم میں جھونک دیئے گئے۔ سمندری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا نوٹس نہ لینا افسوسناک ہے۔ پرویز الہیٰ نے موجودہ حکومت کا اپنے دور سے موازنہ کیا اور کہا کہ ان کے دور میں عوام کے لئے سہولتیں ہی سہولتیں تھیں۔ آج پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے عوام پس کر رہ گئے ہیں۔ پرویز الہٰی نے سوال کیا کہ نواز شریف بتائیں وہ بار بار حکومت میں آچکے ہیں کتنی دفعہ نیا پاکستان بنائیں گے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں