فیصل آباد: صنعتکاروں کا آج سے زبردستی فیکٹریاں چلانے کا اعلان

منگل 18 دسمبر 2012 11:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18دسمبر 2012ء) فیصل آباد میں صنعتکاروں نے گیس کی مسلسل گیارہ روز سے بندش کے خلاف آج سے زبرستی فیکڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔ فیصل آباد سمیت پنجاب کے 6 ریجن کی 4100 صنعتوں کو گیس کی سپلائی مسلسل گیارہ روز سے بند ہے جس پر صنعتکاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور آج سے زبرستی فییکڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز زبردست احتجاجی ممظاہرہ کیا گیا اور دو گھنٹے تک سرگودھا روڈ بلاک رکھی۔اور سوئی گیس حکام سے مذاکرات ناکام ہونے پر آج سے زبردستی فیکڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بھی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو زبردستی فیکڑیاں چلانے والے فیکڑیوں کے میٹر اتارے گی۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اب وہ کسی بھی گیس شیڈول پر عمل نہیں کرے گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں