10کروڑروپے واجبات کی عدم ادائیگی، پیپلزپارٹی کے ایم این اے سعید اقبال کی فیکٹری کا گیس کنکشن منقطع

پیر 24 دسمبر 2012 22:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد رشید قمر کے حکم پر سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سعید اقبال کی فیکٹری کا گیس کنکشن دس کروڑروپے کی نادہندہ ہونے کے باعث منقطع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید اقبال کے خلاف گیس میٹرٹمپرنگ اور کارسرکار میں مداخلت پر تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج ہے اس پر انہیں ساڑھے نو کرو ڑ روپے جرمانہ ہوا تھا تاہم انہوں نے ہائی کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ ہم بلوں کی ادائیگیوں کی مد میں ایک لاکھ روپے ماہانہ جمع کرائیں گئے ۔

لیکن انہوں نے یہ رقم جمع نہیں کروائی اور مزید ایک کروڑ روپے کی گیس استعمال کی جس کے بعد یہ فیکٹری ساڑھے دس کروڑ روپے کی نادہندہ تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رشید قمر نے اس کیس میں حکم دیا تھا کہ فیکٹری کا کنکشن منقطع کر دیا جائے جس پر گزشتہ روز پولیس کی باری نفری کے ہمراہ محکمہ سوئی گیس کی ٹیموں نے فیکٹری کا کنکشن منقطع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں