فیکٹری مالکان اور مزدوروں کا سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان

بدھ 26 دسمبر 2012 21:59

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔26دسمبر۔ 2012ء)گیس اور بجلی بحران کے خلاف فیصل آباد کے ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان اور مزدوروں نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ٹٹٹیکسٹائل کی چھ بڑی تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کو گیس اور بجلی کی بندش کے خاتمے کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو توانائی بحران کے باعث روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ پانچ لاکھ مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دو دن بعد مزدوروں کے ساتھ مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے یوٹیلٹی بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب ٹیکسٹائل فیکٹریوں کے مزدوروں نے جی ٹی ایس چوک میں مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔ مزدوروں کے مطابق تین ہفتے سے گیس بند ہے اور اب بجلی بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ہے جس سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ مزدوروں اور صنعتکاروں کے مطابق 29 دسمبر کو احتجاجی مظاہرے اور 31 دسمبر کو شٹر ڈاون ہڑتال اور فیکٹریوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں