فیصل آباد کی صنعتوں کیلئے گیس بندش کو 21 رو زہوگئے ، صنعتیں بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، مستقل ملازمین کی بھی ڈاون سائزنگ ، صنعتکاروں کو اربوں روپے کا پیداواری اور برآمدی نقصان

منگل 8 جنوری 2013 23:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8جنوری۔2013ء) فیصل آباد کی صنعتوں کومنگل کو 21 ویں روز بھی گیس کی فراہمی بحال نہ ہو سکی۔ صنعتوں کی بندش سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے، جبکہ مستقل ملازمین کی بھی ڈاون سائزنگ کی جا رہی ہے۔ فیصل آباد کے 450 سے زائدصنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوئے 21 روز ہوگئے۔

(جاری ہے)

گیس کی عدم فراہمی کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کے سائزنگ، ڈائینگ اور پرنٹنگ یونٹس کے علاوہ صابن ساز ادارے بھی بند پڑے ہیں جس کے باعث ان اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ مستقل ملازمین کی بھی ڈاون سائزنگ کی جارہی ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ملنے کے باعث اربوں روپے کا پیداواری اور برآمدی نقصان ہو چکا ہے جبکہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں