لانگ مارچ سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار طاہرالقادری ہوں گے ،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت جمہوریت کی ریل کوڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، گیس بحران پورے ملک میں ہے میرے گھر بھی نہیں آرہی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد خان کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 10 جنوری 2013 18:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جنوری۔2013ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کی وجہ سے اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار علامہ صاحب ہونگے وہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت جمہوریت کی ریل کوڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وہ جمعرات کو فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے مشترکہ الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا تمام سیاسی جماعتیں احسن طریقے سے عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں اور پی پی پی چاہکتی ہے کہ الیکشن کے بعد عوام جس کو مینڈیٹ دے نگران حکومت احسن طریقے سے اقتدار اس کے حوالے کردے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے انہیں شکوہ ہے کہ اہم نوعیت کے قومی فیصلوں پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس بحران پورے ملک میں ہے اس موسم میں گیس میرے گھر بھی نہیں آرہی ، طاہر القادری کے لانگ مارچ میں غیر ملکی ایجنڈا شامل ہے وہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ہی اس وقت پاکستا آئے ہیں جس وقت پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کی اتحادی جماعتوں نے متفقہ فیصلے کے تحت غیر جانبدار الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا ، طاہر القادری کو چاہئے تھا کہ وہ جمہوری طریقے سے الیکشن میں آتے اور عوامی عدالت میں جاکر اپنے آپ کو پیش کرتے اور عوام جس کو مینڈیٹ دیتے اس کا احترام کرتے ہوئے سر تسلیم خم کرتے، انہوں نے کہاکہ اگر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے نتیجے میں جمہوریت کو نقصان ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری طاہر القادری پر ہوگی ، انہوں نے کہاکہ پی پی پی کسی تیسری قوت کو قبول نہیں کرے گی ، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے فیصلہ عوام کریں گے اگر عوام نے مینڈیٹ نہ دیا تو پی پی پی بااوقار طریقے سے اقتدار میں آئی تھی اور باعزت اقتدار منتقل کردے گی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں