اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد نگران حکومت کا قیام آئین و قانون کے مطابق ہو ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ماحولیات رانا محمد فاروق سعید خاں کی کارکنوں سے بات چیت

منگل 15 جنوری 2013 21:46

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ماحولیات رانا محمد فاروق سعید خاں نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد نگران حکومت کا قیام آئین و قانون کے مطابق ہو گا ،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور نگران حکومت کا کام بھی الیکشن کمیشن کو سپورٹ کرنا ہے۔عام انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اگر وہ حق ریاستی عمل کو موخر کر کے استعمال کیا جائے تو میڈیا اورسیاسی جماعتیں اس بات کا فیصلہ کریں کہ یہ قانون کے مطابق ہے یا آئین سے انحراف ہے۔تحریر اسکوائر 1970ء میں ہوئی تھی جب ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دیا تھا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جمہوریت کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کئے انہوں نے کہا کہ لوٹوں کا کاروبار ہم نہیں کرتے ۔(ق) لیگ کے لوٹوں کی پنجاب حکومت کو ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں آنیوالے دنوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جمہوریت کا دفاع کیا جائیگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں