جونیئر انڈر 21 قومی ہاکی چمپئن شپ 29 جنوری سے 7 فروری تک ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 26 جنوری 2013 15:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26جنوری 2013ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 32 ویں جونیئر انڈر 21 قومی ہاکی چمپئن شپ 29 جنوری سے 7 فروری تک ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ، جونیئر ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔ فیڈریشن کے مطابق یکم جنوری 1992 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی چمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں