فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 9تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحان کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری، دسویں جماعت کا پہلا پیپر 2مارچ، نویں جماعت کا پہلا پیپر 18مارچ کو ہوگا

جمعرات 31 جنوری 2013 19:17

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31جنوری۔ 2013ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 9تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے دسویں جماعت کا پہلا پیپر 2مارچ کو جبکہ نویں جماعت کا پہلا پیپر 18مارچ کو ہوگا،پنجاب بھر میں 12لاکھ سے زائد امیدوار میٹرک کا امتحان دے رہے ہیں میٹرک کے امتحانات 2مارچ سے شروع ہوکر 3اپریل تک رہیں گئے ۔

تعلیمی بورڈ کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کا مارننگ سیشن میں پہلا پیپر 2مارچ کو عربی جبکہ ایوننگ سیشن میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر ہوگا،4مارچ کو مارننگ سیشن میں ہوم اکنامکس ایوننگ سیشن میں ہوم اکنامکس(نیو) 5مارچ کو مارننگ سیشن میں انگلش لازمی (پہلا گروپ ) کا پیپر جبکہ ایوننگ سیشن میں انگلش لازمی (دوسرا گروپ ) 6مارچ کو مارننگ سیشن میں ایجوکیشن کا پیپر ایوننگ سیشن میں اسلام کی تاریخ پاکستان کی تاریخ(نیو) کیلئے جائیں گے ،7مارچ کو مارننگ سیشن میں کیمسٹری ( پہلا گروپ ) اور جنرل سائنس (پہلا گروپ ) ایوننگ سیشن میں اسی دن کیمسٹری اور جنرل سائنس (سیکنڈ گروپ ) کے پیپر ہونگے 8مارچ کو مارننگ میں پنجابی (سیکنڈ گروپ ) اور اردو لٹریچر /انگلش لٹریچر کے پیپر ہونگے 9مارچ کو مارننگ سیشن میں بیالوجی ( پہلا گروپ ) اور کمپیوٹر سائنس نیو کے پیپر امیدوار دیں گئے ۔

(جاری ہے)

13مارچ کو مارننگ میں فزکس اور اسلامیات (پہلا گروپ ) ایوننگ سیشن میں فزکس اور اسلامیات (سیکنڈ گروپ میں ) کے پیپر ہونگے 14مارچ کو مارننگ سیشن میں اردو لازمی اور ایوننگ سیشن میں اردو لازمی اور جیو گرافی آف پاکستان کے پیپر ہونگے ۔15مارچ کو مارننگ سیشن میں اکنامکس اور الیکٹرک وائرنگ ( پہلا گروپ ) جبکہ ایوننگ سیشن میں الیکٹرک وائرنگ (نیو) (سیکنڈ گروپ ) کے پیپر امیدواردیں گے ،16مارچ کو مارننگ سیشن میں مطالعہ پاکستان لازمی ( پہلا گروپ ) جبکہ ایوننگ سیشن میں مطالعہ پاکستان لازمی کے پیپر ہونگے شیٹ کے مطابق نویں جماعت کا پہلا پیپر 18مارچ کو ہوگا مارننگ سیشن میں فارسی کا جبکہ ایوننگ سیشن میں سوکس (نیو) کا ہوگا ۔

19مارچ کو مارننگ سیشن میں انگلش لازمی (پہلا گروپ ) اور ایوننگ سیشن میں بھی انگلش لازمی کا پیپر ہوگا،20مارچ کو مارننگ سیشن مضمون ایجوکیشن ایوننگ سیشن میں تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام (نیو) کے پیپر ہونگے،21مارچ کو مارننگ میں اسلامیات لازمی کا پیپر ہوگا ۔22مارچ کو مارننگ میں بیالوجی (پہلا گروپ اور کمپیوٹر سائنس ( پہلا گروپ ) جبکہ اسی روز ایوننگ سیشن میں ریاضی اور جنرل ریاضی گروپ سیکنڈ کے پیپر ہونگے۔

26مارچ کو مارننگ میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ایوننگ میں عربی (نیو) کا پیپر ہونگے ،28مارچ کو مارننگ سیشن میں پنجابی (پہلا گروپ ) کے پیپر ہونگے،28مارچ کو مارننگ سیشن میں پنجابی (سیکنڈ گروپ ) کے پیپر ہونگے جبکہ ایوننگ سیشن میں اردو لٹریچر /انگلش لٹریچر کے پیپر ہونگے ۔29مارچ کو مارننگ سیشن میں اردو لازمی اور جیو گرافی آف پاکستان کے پیپر ہونگے،30مارچ جو مارننگ سیشن میں ہوم اکنامکس نیو (سیکنڈ گروپ ) کے پیپر ہونگے 1اپریل کو مارننگ سیشن میں فزکس (پہلا گروپ ) اسلامیات ) کے پیپر ہونگے۔

اور ایڈوانس اسلامیات (پہلا گروپ ) کے پیپر ہونگے جبکہ اسی دن ایوننگ سیشن میں فزکس اسلامیات اور ایڈوانس اسلامیات کے پیپر 2اپریل کو مارننگ سیشن میں مطالعہ پاکستان لازمی (پہلا گروپ ) جبکہ ایوننگ سیشن میں الیکٹرک وائرنگ (پہلا گروپ ) جبکہ ایوننگ سیشن میں الیکٹریکل وائرنگ( سیکنڈ گروپ ) اور اکنامکس کا پیپر ہوگا مارننگ سیشن کے تمام پیپر صبح 8.30پر شروع ہوا کریں کے جبکہ ایوننگ سیشن کے تمام پیپر 1.30دوپہر کو شروع ہوا کریں گے جبکہ جمعہ المبارک کو ایوننگ سیشن 2.30پر شروع ہوا کریں گے ۔

پریکٹیکل 5اپریل سے شروع ہونگے جس سے پہلے بیج میں امیدوار 8.30پر پریکٹیکل دیں گے دوسرے بیج میں 11.30پر اور تیسرے بیج میں 2.30پر پریکٹیکل دیں گے تمام امتحانی سنٹروں پر موبائل اور امداد مواد لے جانے کی سخت ممانعت ہے موبائل فون اور کسی بھی قسم کا امداد ی مواد پکڑے جانے پر تعلیمی بورڈ امیدوار کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں