پنجاب بھر میں بجلی اور گیس کا بد ترین جاری بحران طول پکٹر گیا فیکڑیاں بند لا کھوں مزدور بے روز گار گیس بندش نے گھریلوں صافین کو بھی سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر دیا ٹیکسٹائل سیکٹر مکمل طور پرتبا ہی کے دھا نے پر پہنچ گیا، پنجاب بھر میں ہزاروں چھوٹے بڑے کار خا نے بند ہو گئے بڑ ے انڈسٹریل نے اپنا سر مایہ بنگلہ دیش ،چا ئنا،کوریا، بھارت سمیت دوسرے مما لک میں منتقل کر لیا پنجاب بھر میں 25لا کھ پاور لومز ورکرز اس شعبے سے براہ راست وابستہ افراد اور روزانہ اْجرت پر کام کر نے وا لے مزدور بے روز گار ہو گئے ،ٹیکسٹائل سے وابستہ تمام تاجر تنظیموں ایسوسی ایشنز نے سول سو سا ئٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں کے ہر صنعتی زون میں بڑے احتجاج کا پروگرام

ہفتہ 2 فروری 2013 19:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) پنجاب بھر میں بجلی اور گیس کا بد ترین جاری بحران طول پکٹر گیا فیکڑیاں بند لا کھوں مزدور بے روز گار گیس بندش نے گھریلوں صافین کو بھی سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر دیا آئے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں سو ئی گیس کمپنی کے خلاف مظاہرے اکثر مقامات پر خواتین کے دھرنے سینہ کو بی حکو مت کو بد دعا ئیں گندی گا لیا ں اس کے باوجود حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگی تفصیلات کے مطا بق گزشتہ دو ماہ سے پنجاب بھر میں توا نا ئی بحران مزید شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر مکمل طور پرتبا ہی کے دھا نے پر پہنچ گیا پنجاب بھر میں ہزاروں چھوٹے بڑے کار خا نے بند ہو گئے بڑ ے انڈسٹریل نے اپنا سر مایہ بنگلہ دیش ،چا ئنا،کوریا، بھارت اور کئی دوسرے مما لک میں منتقل کر لیا جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں 25لا کھ پاور لومز ورکرز اس شعبے سے براہ راست وابستہ افراد اور روزانہ اْجرت پر کام کر نے وا لے مزدور بے روز گار ہو گئے اور ا س شعبے کو گزشتہ 2 ماہ میں 1 کھرب روپے کا نقصان ہوا 2 کروڑ ڈالرز کے برآمدات کے آرڈر نہ ملنے کا خد شہ تو نا ئی کے اس جاری بد ترین بحران نے گھریلوں صارفین کو بھی بری طرح متا ثر کیا گیس پریشر انتہا ئی کم جس گھریلوں خوا تین کو خانہ داری کے امور سر انجام دینے میں شدید مشکلا ت کا سا منا حکومت کی اس لا پروا ہی گھریلوں صارفین کے لیے گیس بندش اور پنجاب کے ساتھ سو تیلی ماں جیسے سلوک نے گھریلوں صارفین کو بھی سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر دیا پنجاب کے اکثر شہروں میں گھریلوں خواتین کے بچوں سمیت احتجا جی مظا ہرے دھرنے سینہ کو بی حکومت کو گندی گا لیا ں اور بد دعا ئیں ذرائع نے بتا یا کہ توا نا ئی کے بحران کے خلاف ٹیکسٹائل سے وابستہ تمام تاجر تنظیموں ایسوسی ایشنز نے سول سو سا ئٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں کے ہر صنعتی زون میں بڑے احتجاج کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کا اعلا ن آئندہ چند دنوں میں ہو جا ئے گا ذرائع نے بتا یا کہ پہلے مر حلے میں شہروں کی حد تک احتجاج ہو گا اگر پھر بھی حکو مت ٹیکسٹائل نے سیکٹر کو بجلی اور گیس کی فراہمی شروع نہ کی تو پھر دوسرے مر حلے میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں