واپڈا نے نیشنل جونئیر ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی

جمعہ 8 فروری 2013 14:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 8فروری 2013ء) بتیسویں نیشنل جونئیر ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست دیکر اعزاز کا دفاع کرلیا ۔ فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں دفاعی چیمپیئن واپڈا نے نیشنل بینک کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا ۔فاتح سائیڈ سے عمیر اور اسد نے گول اسکور کیے۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے پی آئی اے کو تین دو سے زیر کیا۔ مہمان خصوصی جنرل ریٹائر اکرم ساہی اور سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔آصف باجوہ کا کہنا تھا جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے کافی ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران فیصل آباد میں بھی میچز کھیلے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں