میٹرو ٹرانزٹ بس منصوبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ،صوبائی حکومت پنجاب ہائیکورٹ بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کے دفاتر ڈویژنل سطح پر قائم کرے،انجمن تاجران ریلوے روڈ صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری سابق نائب صدر میاں ظفراقبال کا تقریب سے خطاب

جمعرات 14 فروری 2013 16:47

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14فروری 2013ء) انجمن تاجران ریلوے روڈ صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری سابق نائب صدر میاں ظفراقبال نے کہا کہمیٹرو ٹرانزٹ بس منصوبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اس سروس کے شاندار آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اورحکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب ہائیکورٹ بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کے دفاتر ڈویژنل سطح پر قائم کریں تاکہ پورے صوبے کے عوام کو لاہور جانے سے نجات ملے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ریلوے روڈ صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری سابق نائب صدر میاں ظفراقبال نے کہا کہ اس سے پنجاب کے اندر نئے صوبوں کے قیام کا شوشہ بھی ختم ہوا انہوں نے فیصل آباد بار کونسل کے فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے مطالبے کی پرزور حمایت کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ فیصل آباد میں اس کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ لاکھوں سائلین کو ان کی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے اور بلاشبہ فیصل اباد ہائیکورٹ بنچ کا قیام کا حکم جاری کر کے فیصل آباد کی عوام کے دل جیت لیں یہ بھی ایک بڑا کارنامہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں