فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے مشتعل وکلا کی ڈی سی او آفس میں توڑ پھوڑ کی کوشش، عدالتوں کو تالے ڈال دیئے، فوری طور پر فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا اعلان نہ ہوا تو وہ عدالتوں کے تالے نہیں کھلنے دیں گے، وکلا رہنما

ہفتہ 16 فروری 2013 13:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16فروری 2013ء ) فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے ہفتہ کو ہڑتال کے چھٹے روز پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ وکلا مشتعل ہو گئے اور ڈی سی او آفس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی کوشش کی جبکہ حتجاجاً سول کورٹس ،سیشن کورٹس اور ڈی سی او فس کو تالے لگا دیئے۔فیصل آباد کے وکلا نے ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کے لیے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے چھٹے روز وکلا نے احتجاج کرتے ہوے سول کورٹس اور سیشن کورٹ میں عدالتوں کی تالہ بند ی کر دی اور سیشن کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ وکلا مشتعل ہو گئے اور ڈی سی او آفس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی کوشش کی اور ڈی سی او آفس کی عمارت کے مرکزی گیٹ کو تالہ لگا کربند کر دیا۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا اعلان نہ ہوا تو وہ عدالتوں کے تالے نہیں کھلنے دیں گے اور ساتھ ساتھ تمام انتظامی افسران کے دفاتر بھی بند کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں