فیصل آباد‘ زیر تعمیرانڈر پاس میں پانی بھر نے سے ڈوبنے والے 4 افراد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا

اتوار 17 فروری 2013 13:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) فیصل آباد میں دوروزقبل زیر تعمیرانڈر پاس میں پانی بھر نے سے ڈوبنے والے 4 افراد کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔امدادی کارروائیاں اتوار کو بھی جاری رہیں۔

(جاری ہے)

عبداللہ پور میں جمعے کی شب زیر تعمیر انڈر پاس میں سیوریج لائن پھٹنے سے پانی بھر گیا تھا اور زمین بیٹھنے سے گہرا گڑھا بن گیا تھا۔اس گڑھے میں پانی بھرنے سے4افراد ڈوب گئے۔ تقریباً 36 گھنٹے گزرنے کے باوجودریسکیو ٹیم ڈوبنے والے افراد کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں