فیصل آباد میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری

جمعہ 22 فروری 2013 18:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) ضلع میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور اپریشن جاری ہے اس خطرناک کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔یہ بات ڈی سی او محمد امین چوہدری نے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پتنگ اڑانے اور پتنگ بازی کے سامان کی تیاری‘فروخت اور ذخیرہ کرنے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت پابندی عائد ہے لہذا اس غیر قانونی فعل سے باز رہا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے مختلف محلوں کی مساجد میں بسنت اور پتنگ بازی پر پابندی سے متعلق اعلانات بھی کرائے گئے ہیں۔انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خطرناک شوق سے باز رکھیں بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پتنگ اڑانے والوں کو چھتوں سے اتار کر گرفتار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں