تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن ملکی تاریخ میں ایک انقلابی اقدام اور جمہوریت کی دعویدار پارٹیوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اگر ان پارٹیوں کے سربراہوں میں اخلاقی جرات ہے تو وہ تحریک انصاف کی طرح پارٹی الیکشن کراکے دیکھ لیں انہیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا ، ضلعی نا ئب صدر تحر یک انصا ف خواتین ونگ فیصل آبادمحترمہ فردوس رائے کا بیان

ہفتہ 23 فروری 2013 16:52

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23فروری 2013ء) تحر یک انصا ف خواتین ونگ ضلعی نا ئب صدر و راہنما یو تھ ونگ محترمہ فردوس رائے نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن ملکی تاریخ میں ایک انقلابی اقدام اور جمہوریت کی دعویدار پارٹیوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، اگر ان پارٹیوں کے سربراہوں میں اخلاقی جرات ہے تو وہ تحریک انصاف کی طرح پارٹی الیکشن کراکے دیکھ لیں انہیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا ۔

ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ موروثی سیاست کے خا تمے تک ملک میں نہ تو جمہوریت آئے گی اور نہ تر قی کاخواب پورا ہو گا۔(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ہی خاندانوں میں پارٹی عہدوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے انتخابات سے ملک میں دقیا نوسی سیاسی کلچر کا خاتمہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انتخابات سیاسی جماعتوں میں خاندانی تسلط تاحیات حکمرانی اور ڈمی پارٹی الیکشن سے قوم کو نجات دلا کر ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کی بنیاد ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور طبقاتی نظام کی بجائے پاکستانی نظام رائج کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی طور پر نئی جمہوریت متعارف کرا رہی ہے۔ جسے ملک کی نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے کبھی کوئی اہمیت نہ دی کیونکہ وہ جمہوریت کے نام کو محض اپنے اقتدار کیلئے استعمال کرتے چلے آئے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں