فیصل آباد میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا

جمعہ 15 مارچ 2013 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء ) فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاکر رات کے وقت بجلی کے ٹرانسفارمرز اور تار چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔سات چوروں کے اس گروہ نے فیصل آباد کی انتظامیہ کو کئی روز سے تگنی کا ناچ نچا رکھا تھا۔رات کے وقت جیسے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوتی۔

(جاری ہے)

یہ ساتوں افراد بجلی کے ٹرانسفارمرز اور تار غائب کرنے میں مصروف ہوجاتے۔جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے بعد بھی شہریوں کی زندگی اندھیر ہی رہتی۔آخر سرگودھا روڈ پولیس نے اس بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالنے کی ٹھانی۔گروہ کے ساتوں افراد گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاہور کے علاقے مصری شاہ سے چوری شدہ ٹرانسفارمز اور تار بھی برآمد کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں