پیپلزپارٹی نے پانچ سالہ دور میں کرپشن ،لوٹ مار پر عمل درآمد کیا، نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر ورغلایا نہیں جا سکتا، عمران خان تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ ،نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر انہیں گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا تقریب سے خطاب

منگل 19 مارچ 2013 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پانچ سالہ دور میں کرپشن ،لوٹ مار پر عمل درآمد کیا اب انتخابات میں عوام ان سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لے گی مسلم لیگ(ن) کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پورے ملک میں مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرے گی نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر ورغلایا نہیں جا سکتا،مسلم لیگ ن نے کئی عشرے قبل غلام حیدر وائیں جیسے درویش منش انسان کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بن کر تبدیلی کی بنیا دڈال دی تھی، خادم پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں شعبہء تعلیم پر بھاری سرما یہ کاری کی ہے،دانش سکولوں پر تنقید کرنے والے غریبوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

کیمپ نمبر 4 میں نو تعمیر شدہ گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ لگا کر اور نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر انہیں گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے عوام جانتے ہیں کہ جن کے اپنے بچے یہودیوں کے پاس پل رہے ہیں وہ پاکستانی بچوں کے مستقبل کی جنگ کیسے لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کئی عشرے قبل غلام حیدر وائیں جیسے درویش منش انسان کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنا کر تبدیلی کی داغ بیل ڈال دی تھی،تحریک انصاف جس نے آج تک کو ئی یونین کو نسل بھی نہیں چلائی پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں لیپ ٹاپ،دانش سکول اور دیگر منصوبوں پر تنقید کرکے میرٹ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے لیکن عوام یہودیوں کے ایجنٹوں کو الیکشن میں بری طرح مسترد کرکے ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں