مینا ر پا کستان پر ہو نے والا تا ریخی جلسہ حکمرانوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے،عمران خان نے عوام سے جووعدے کئے ہیں انشاء اللہ انہیں پو را کریں گے

رہنما ء تحریک انصا ف و امیدوار صو با ئی اسمبلی پی پی71انجینئر رانا مبشر علی خاں کا بیان

اتوار 24 مارچ 2013 17:57

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ ۔ 2013ء) تحریک انصا ف کے رہنما ء و امیدوار صو با ئی اسمبلی پی پی71انجینئر رانا مبشر علی خاں نے کہا ہے کہ مینا ر پا کستان پر ہو نے والا تا ریخی جلسہ حکمرانوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے،عمران خان نے جو عوام سے وعدے کئے ہیں انشا ء اللہ انہیں پو را کریں گے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پا کستان تحر یک انصا ف کے ساتھ ہے اور اپنے ووٹ کی طا قت سے ان تما م کر پٹ سیا ستدانوں کو مستر د کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصا ف کو کمزور سمجھنے والے نادان سیاستدان ہیں۔پا کستان تحریک انصا ف کے خلاف سازشیں شروع دن سے ہو رہی ہیں مگر کارکنوں کے متحد ہونے کی وجہ سے شرپسندوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں آئندہ پا کستان تحریک انصا ف ہی جیتے گی انشاء اللہ مخالف امیدوار کومنہ کی کھا نی پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصا ف ہما ری جان اورپہچان ہے بعض شرپسند سیاستدان پاکستان تحریک انصا ف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے انتہائی خوف زدہ ہو کرپا رٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ ناکام ہو گا۔رانا مبشرنے کہا کہ فیصل آبادکو پا کستان تحریک انصا ف کا گڑھ بنا دیں گے۔ موسمی اور مفاد پرست سیاست کرنے والوں کوشہر کی عوام عبرتناک شکست دیگی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں شرافت اور شائستگی کی سیات کا بول بالا کر رہے ہیں مخالفین سن لیں بڑھکوں اور کھوکھلے نعروں کا وقت گزر چکا ہے اب عوام کارکردگی مانگتے ہیں اور اب عوام پا کستان تحریک انصا ف کو ووٹ دیکراقتدار میں دیکھے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں