فیصل آباد : کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

پیر 25 مارچ 2013 12:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2013ء) نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بلوچنی کے علاقے ستاون رب کے قریب کار سوار افراد پیشی کے لئے عدالت جارہے تھےکہ موٹر سائیکل سوارمخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انوار الحق، نوید اور وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق تینوں قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہیں اور مقتول پارٹی کا ایک بھائی پہلے بھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں