رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں خام کا ٹن کی درآمدات میں69 فیصد اضافہ

بدھ 27 مارچ 2013 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مارچ 2013ء ) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں خام کا ٹن کی درآمدات میں69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ سال 25کروڑ81لاکھ ڈالر کی خام کاٹن امپورٹ کی گئی تھی جو رواں سال 69فیصد اضافے کے ساتھ 43کروڑ56لاکھ ڈا لر ہو گئی گزشتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں 79لاکھ میٹرک ٹن خام کاٹن امپورٹ کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں173فیصد اضافے کے ساتھ2لاکھ16ہزار میٹرک ٹن رہی خام کا ٹن کے امپورٹرز کے مطا بق گزشتہ سال خام کاٹن کے امپورٹز نے کاشکاروں کو اچھا ریٹ نہیں دیاتھا جس کی وجہ سے اس دفعہ کپاس کی کاشت کم ہوگئی اور ملکی ضرویات کو پورا کرنے کے لیے دوسرے مما لک سے خام کاٹن زیادہ مقدار میں منگوا نا پڑیامپورٹرز نے کہا کہ اگر محکمہ زراعت کا شکا روں کوضرورت کے مطا بق اچھا سیڈ فرا ہم کرے اور کپاس کی ایسی نئی نئی اقسام متعارف کروائے جس پر لا گت کم اور پیداوار زیادہ ہواور کپاس کا ریٹ بھی کاشکار کو مناسب ملے تو کپاس کی کاشت میں خا طر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے ایسوسی ایشن کے مطا بق ہمارے ہمسا یہ مما لک اپنے کاشکار کو حکو متی سطح پر سہولیات فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اچھی فصل پیدا کر نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں امپورٹرز نے کہا کہ پا کستان ایک زرعی ملک ہے محکمہ زراعت اگر ایمانداری سے اپنا کام کر ئے تو خام کاٹن کی امپورٹ کئی گنا کم ہو سکتی ہیں جس ملک کا زر مبادلہ بچے گا اور ہمارا کسان بھی خو شحال ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں