رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سینتھٹک فائبر کی درآمد میں 29فیصد کمی

بدھ 27 مارچ 2013 15:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مارچ 2013ء ) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سینتھٹک فائبر کی امپورٹ میں 29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 7 ماہ میں سینتھٹک فائبر کی امپورٹ31کروڑ96لاکھ ڈالر تھی جو رواں سال 29فیصد کمی کے ساتھ 22کروڑ79لاکھ ڈالر رہ گئی گزشتہ سال سینتھٹک فائبر1 لاکھ39ہزارمیٹرک ٹن امپورٹ کیا گیا تھا جو رواں سال اسی عرصہ میں 1لاکھ13ہزارمیٹرک ٹن کیا گیا سینتھٹک فائبرکے درآمدکندگان کے مطا بق جب تک پاکستان میں مصنوعی فائبر کی تیاری نہیں ہو گی مصنوعی فائبر کی امپورٹ ہوتی رہے گی درآمدکندگان نے کہا کہ ہماری حکومت آئے روز نئے نئے ایس آر او جاری کرتی رہتی ہے جسکی وجہ سے ملک میں مصنوعی فائبر کی تیاری کی لاگت بہت زیادہ ہے حکو مت کسی بھی آئٹم کی تیاری پر مناسب ٹیکس لگا ئے اور پھر اسے کم از کم تین سال کے لیے فکس کر دے تو ملک میں مصنوعی فائبر وافر مقدار میں تیار ہو سکتی ہے جس سے درآمد میں مزید کمی ہو گی اور ملکی زر مبادلہ کے ذخا ئر میں اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں