تاندلیانوالہ، ٹینکر سے تصادم، دو موٹر سائیکل سوا ر جاں بحق

اتوار 31 مارچ 2013 19:48

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مارچ۔ 2013ء) تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے چک 412 گ ب کے قریب تاندلیانوالہ اوکاڑہ روڈ پر موٹرسائیکل اور دودھ لے جانے والے ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق مظہر حسین ولد امیر علی‘ الطاف حسین ولد ہاشم علی اور سعید احمد اتوار کو موٹرسائیکل پر فیصل آباد سے برکت علی دربار پر حاضری کیلئے آئے اور واپس جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مظہر حسین اور الطاف حسین کا تعلق حساس ادارے سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی سعد احمد کو فوری طور پر تاندلیانوالہ ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں