فیصل آباد کے اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں دھرلی گئی

اتوار 7 اپریل 2013 17:21

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبار آن لائن- 7 اپریل- 2013) فیصل آباد کے اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے آنے والی خاتون رنگے ہاتھوں دھرلی گئی ۔۔ ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے گیا ۔ فیصل آباد میں رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی یہ ہے سمیرا۔۔۔ جو نومولود کو اغوا کرنا چاہتی تھی۔۔۔ عینی شاہدین کے مطابق نواحی علاقے ایک سو سولہ ج ب کی سمیرا رات سے اسپتال میں چکر کاٹ رہی تھی۔

۔۔

(جاری ہے)

آج صبح ماریہ نامی خاتون کو بچہ سپرد کرنے کیلئے بلایا گیا تو اس کی جگہ سمیرا پہنچ گئی اور نومولود کو لے جانے لگی کہ ماریہ کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا۔۔۔ شہریوں نے ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔ ملزمہ گرفتاری کے بعد آئیں بائیں شائیں کرتی رہی۔۔۔ اس کاکہنا تھا کہ اسے فون کرکے اسپتال بلایا گیا۔۔۔ خاتون کو وومن تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔ جہاں واقعے کے پس پردہ ملزمان کی تلاش کیلئے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں