پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و امیدوار پی پی 66کلثوم خان کو مخصوص نشست صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ نہ دینے ، ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر پختون برادری کا احتجاج

پیر 8 اپریل 2013 21:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و امیدوار پی پی 66کلثوم خان کو مخصوص نشست صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ نہ دینے اورٹکٹوں کی غلط تقسیم پر کلثوم خان کے حق میں آج پریس کلب کے سامنے پختون برادری نے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت پی پی66کے رہنما عمران خان جونیئر ،محسن خان ،داد خان رحمان اللہ خان ،عیسیٰ خان و دیگر نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر رانا راحیل و دیگر عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹایا جائے ۔انہوں نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز نہ کیا جائے اور مخصوص نشست کے لئے کلثوم خان حق دار ہے اس کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں