آئندہ عام انتخابات میں بھی اگر عوام کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل نہ کر سکے تو یہ ملک و قوم کی انتہا ئی بد نصیبی ہو گی،عوام کو گذ شتہ پا نچ سالوں کے عذاب یاد رکھتے ہوئے ووت کا حق استعمال کرنا چاہیئے ، چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کی پارٹی کارکنان سے گفتگو

منگل 9 اپریل 2013 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9اپریل 2013ء) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی اگر عوام کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل نہ کر سکے تو یہ ملک و قوم کی انتہا ئی بد نصیبی ہو گی،عوام کو یاد رکھنا چا ہئے کہ گذ شتہ پا نچ سال کس عذاب اور مشکل میں بسر ہوئے ۔وہ پیر کو جناح کالونی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور عوامی نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو آئندہ انتخابات میں حصہ لیتے وقت اس ملک کے دفاع،معا شی بد تری،مہنگائی،بے روز گاری،غیر ملکی مداخلت،کر پشن اور وڈیرہ شاہی کو مد نظر رکھ کر ہی کسی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر نا چا ہئے۔عوام کو آج اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ کر تے وقت سوچنا ہو گا کہ وہ مخلص اور محب وطن لو گو ں کو منتخب کرنا چا ہتے ہیں یا انہی لٹیروں،بد عنوانوں اور قاتلوں کو خود پر مسلط کرنا چا ہتے ہیں اور بعض سیاسی جماعتوں نے ملک کے عوام کو بھیڑ بکری سمجھ رکھا ہے مگر آئندہ انتخابات میں عوام اپنے حقیقی سیاسی دشمنوں کو کسی صورت مسلط نہیں ہو نے دیں گے.اقرباء پروری،رشوت ،سفارش ،کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں