فیصل آباد،نئے باؤلرز کی تلاش کے لیے پی سی بی کا کیمپ

اتوار 14 اپریل 2013 17:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) فیصل آباد میں نئے باولنگ ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لئے پی سی بی نے فاسٹ باولرز کے ٹرائلز لئے جن میں باولرز نے 138کلو میٹر کی سپیڈ سے بال پھینک کر کوچز کو حیرت میں ڈال دیا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پی سی بی کے زیر اہتمام فاسٹ باولرز کے ٹرائلز کے لئے ریجن بھر سے 400 کے قریب باولرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے کوچ اعجاز جونیئر اور تنویر شوکت نے باولرز کے ٹرائلز لئے جن میں فیصل آباد کے دو باولرز عادل سعید اور فیصل یسٰین نے 138کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرائی۔نئے ٹیلنٹ میں متعدد باولرز نے اپنے جوہر دکھائے۔پی سی بی کے نمائندوں کے مطابق ان ٹرائلز سے نئے باولرز کی تلاش میں مدد ملے گی اور ہر ایک کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں