سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے، جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، 2 بار قومی اور 2 بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے

پیر 15 اپریل 2013 12:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2013ء) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے۔صاحبزادہ فضل کریم جگرکے عارضے کے باعث فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج تھے، اسپتال ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل کریم کو 4 اپریل کو الائیڈ اسپتال میں داخل کیا گیا، فضل کریم مولانا محمد سردار احمد قادری کے صاحبزادے اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ تھے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ فضل کریم 24 اکتوبر 1954 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، وہ پہلی بارمسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، فضل کریم 2 بار قومی اور 2 بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ صوبائی وزیر اقاف بھی رہے، سنی اتحاد کونسل نے تین روز قبل ان کی جگہ ان کے صاحبزادے حامد رضا کو امیدوار نامزد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں