شریف برادران اور زرداری کے ظلم کے دن ختم ہوگئے ، عمران خان

بدھ 24 اپریل 2013 19:19

فیصل آباد…پاکستان تحریک انصاف کے قاید عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی ظلم والی سیاست اب ختم ہونے والی ہے ،نئے بلدیاتی نظام میں اقتدار عوام کے پاس ہو گا، نیا نظام نیا پاکستان بنائے گا۔ ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہکوٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاجو نظام تحریک انصاف لا رہی ہے اس سے کہ ملک سے ہمیشہ کے لیے ظالموں کی سیاست ختم ہونے والی شریف برادارن اور زرداری جو سیاست کر رہے ہیں جس میں غریبوں پر پرچے کر دینا، ٹیکس والے پیچھے لگا دینا شامل ہیں،ہم جو نظام لے کر ارہے ہیں جس میں ظلم ختم ہو جائے گا ۔

عمران خان نے نوجوانوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغرب میں رائج انصاف اور ترقی کا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس میں مقامی افراد خود اپنے اسکول اسپتال اور ادارے چلائیں گے، پولیس کا نظام بھی اُن کے پاس ہو گا، لوگوں کو اچھے علاج اور تعلیم کے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تحریک انصاف کے نظام سے اپم پی اے اور ایم این اے کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی اور اُن کے پیچھے پرچیاں لے کر نہیں پھرنا نہیں پڑے گا، اگر نظام ٹھیک ہو گیا تو پاکستان دنیا کا امیر ملک بن جائے گا اور نوجوانوں کو نوکریں ڈھونڈنے بیرون ملک نہیں جانا پڑیگا۔

انہوں نے کہا شریف برداران نے ق لیگ کے بلدیاتی نظام کو بھی نہیں چلنے دیا جبکہ وہ غلاموں کے لیے بنائے گے موجودہ نظام سے لوگوں کوآزاد کرائے گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے والوں کو گیارہ مئی کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں