پیسے کے بل بوتے پر منتخب ہوکراثاثے بنانیوالوں کے چہرے عوام نے اچھی طرح سے ذہن نشین کر لیے ہیں،عوام جانتے ہیں کہ کرپٹ اور مفاد پرست افراد صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں عوام کا نہیں،پیپلز پارٹی اور نواز گروپ نے اپنے اردگرد اپنے جیسے لوگ اکھٹے کرلیے ہیں، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف راناذیشان اسلم اور پی پی 65کے امیدوار حماد خان نیازی کا مشترکہ بیان

جمعہ 26 اپریل 2013 17:16

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اپریل 2013ء ) تحریک انصاف کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری راناذیشان اسلم نے اور پی پی 65کے امیدوار حماد خان نیازی کہاہے کہ پیسے کے بل بوتے پر منتخب ہوکراثاثے بنانیوالوں کے چہرے عوام نے اچھی طرح سے ذہن نشین کر لیے ہیں،عوام جانتے ہیں کہ کرپٹ اور مفاد پرست افراد صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں عوام کا نہیں،پیپلز پارٹی اور نواز گروپ نے اپنے اردگرد اپنے جیسے لوگ اکھٹے کرلیے ہیں،عوام آئندہ انتخابات میں ان کے بہکاوے میں آکر انہیں ووٹ دیکر منتخب کرتے ہیں تو ملکی حالات آج سے بھی مزید بدتر ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہاگر عوام بے روز گاری،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں توپاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے اس کے نمائندوں کو منتخب کرنا ہوگا تاکہ وہ چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں