تحریک انصاف کی مقبولیت سے اوراس کے امیدواروں کی کامیابی سے روایتی سیاستدان خائف ہیں ،ہمارے سامنے عظیم اور مستحکم و خوشحال پاکستان کا وژن اورعوام کی فلاح و بہبود ہے ، تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 82کیپٹن (ر) نثار اکبر کا کانر میٹنگز سے خطاب

ہفتہ 27 اپریل 2013 16:39

ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اپریل 2013ء) تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 82کیپٹن (ر) نثار اکبر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے اوراس کے امیدواروں کی کامیابی سے وہ قوتیں خائف ہیں جوہمیشہ موروثی سیاست جھوٹے نعرے دعوے کی بنیاد پر عوام کے مینڈیٹ کی توہین اور ان کے اعتماد کو مجروح کرتی رہی ہیں ،ہمارے سامنے عظیم اور مستحکم و خوشحال پاکستان کا وژن اورعوام کی فلاح و بہبود ہے ۔

ہفتہ کو اپنے حلقہ انتخابات میں مختلف کارنر میٹنگوں اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سونامی پوری قوت سے آگے بڑھ رہاہے جنہوں نے اچھی اصلاحات کارخ عوام کی طرف نہ موڑا ۔ اب عوام بھی ان سے اپنا رخ بدل چکے ہیں ملک کو بدامنی اور عوام کومعاشی بدحالی میں دھکیلنے والوں کے پاس آئندہ کے حوالے سے کوئی اچھا پروگرام نہیں ہے حلقہ 82این اے میں جس طرح لوگوں کی حمایت کی پذیرائی مل رہی ہے وہ میرے لیے عزاز ہے کہ آپ کامیاب کروائیں حلقہ کو تعمیرو ترقی ، تعلیم وصحت کے حوالہ سے رول ماڈل بنادونگا میرے حلقہ میں کوئی بیروزگار ، کوئی تعلیم سے محروم اور کوئی مریض علاج سے محروم نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

حلقہ میں اتحاد ویگانگت کو فروغ دیاجائے گا۔ کسانوں ، مزدوروں اوردوسرے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت میری ترجیح ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں