فیصل آباد ، شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

پیر 20 مئی 2013 13:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20مئی 2013ء ) فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی،خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔پیر کوریسکیو ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاو ن میں گھریلو جھگڑے پر محمد جمیل نامی شخص نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

(جاری ہے)

جس سے عشرت بی بی خاتون بری طرح جھلس گئی۔

شور مچنے پر محلے والوں نے پہنچ کر متاثرہ خاتون کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے کہاہے کہ آگ سے عشرت بی بی کاآدھا جسم جھلس گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم جمیل نے دعوی ٰ کیا ہے کہ ا س نے عشرت بی بی کو آگ نہیں لگائی ہے بلکہ اس نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں