فیصل آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

جمعہ 24 مئی 2013 22:21

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2013ء) فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں نے سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلائے فیصل آباد میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آج بھی محنت کشوں اور مزدوروں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ان کے کام بند اور لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ بھی بند کردی جس سے ٹریفک معطل رہی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں