وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر دے دیا جائے تو چھ ماہ میں ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دونگا ،ایک سال کے اندر اندر تمام بیرونی قرضے واپس کرادئیے جائیں گے، دو سالوں میں آئی ایم ایف سے نجات سے حاصل کر لیں گے ،وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا جائے گا ، چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کا دعوی ٰ

منگل 4 جون 2013 17:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4جون 2013ء) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے دعوی کیا ہے کہ اگر مجھے دومحکمے وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر دے دیا جائیں تو چھ ماہ میں ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دونگا جبکہ ایک سال کے اندر اندر تمام بیرونی قرضے واپس کرادئیے جائیں گے،صرف دو سال میں انڈسٹری مستقبل بنیادوں پر آئی ایم ایف سے نجات سے حاصل کرکے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا جائے گا ، پاکستانی میڈیا درحقیقت مشکل وقت میں اندرونی و بیرونی پراپیگنڈہ اور سازشوں کا سدباب اور زندگی کے ہر شعبہ میں تاریخی تبدیلی لانے کی موثر اہلیت رکھتا ہے میڈیا ملک کو باوقار بنانے و ملکی مفادات کی پاسداری کے لئے مثبت و معیاری تنقید و تجاویز سے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارٹی سیکرٹریٹ جناح کالونی میں کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ کی پٹاری طرح کھلی ہے اس میں جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی حیران ہے ۔ امپوٹڈمینڈیٹ ملک میں مہنگائی بے روز گاری ‘لوڈشیڈنگ ‘ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ نہیں کر سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت کو روکنا نئی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے ۔

اقتدار سے قبل ہی امریکہ کے آگے پہلے ہی ہاتھ کھڑے کئے جاچکے ہیں ۔ پاکستان میں معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ توانائی بحران ہے جس کے خاتمے کے لئے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر نہایت ضروری ہے دنیا کا کوئی بھی ملک بجلی اور پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے پانی کے وافر زخیرے کئے بغیر نہیں چل سکتا ہے حکومت نے ہائیڈل کی بجائے تھرمل جیسے مہنگے ذرائع سے بجلی بیدا کرنے پر انصار کیا جس کے باعث ملک میں بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک تہائی بجلی کوئلے سے پیدا کر رہا ہے پاکستان کو بھی تھر کول کے وسیع ذخائر استفادہ حاصل کرکے توانائی بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں